رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي
اسلامُ علیکمُ
ایک "اہم مسئلہ" کے عنوان سے جو پوسٹ شائع کی گئی تھی اُس کی تفسیل حاضر خدمت ھے۔ قارئین سے التماس ھے کہ وہ بغور مطالعہ کریں۔
بعض قارئین عمل ھمزاد کی مشقوں کو کسی اور باطنی علم سے منسوب کررھے ہیں اُن سے میں پہلے بھی عرض کر چُکا ھوں کہ یہ مشقیں بہت سی باطنی قوتوں کو بیدار کرنے میں یکساں ہیں اور ماہرینِ فن نے مختلف قوتوں کے حصول کے لیے مختلف طریقوں سے ترتیب دی ہیں۔
جو حضرات ہمزاد کی تسخیر کو محض عمل کرنے پر مکمل خیال کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل تحریر کو غور سے مطالعہ کرنے کے بعد کوئی نتیجہ اخذ کریں۔ صرف عمل کرنے سے تسخیر ھو جاتی تو آج نہ آپ حضرات مجھے میلز کرتے اور نہ ہی یہ کوئی راز ھوتا بلکہ چارسُو عاملِ ھمزاد ھوتے۔ میں ایسے بہت سے حضرات کو جانتا ھوں جو کئی عمل سالہا سال سے کر رھے ہیں مگر ابھی تک کامیابی اُن کا مقدر نہیں بنی۔ عمل سے پہلے کیا آپ مندرجہ ذیل علوم سے واقف ہیں اور کیا آپ اِن علوم پر مکمل دسترس رکتھے ہیں۔
حطی،کلمن،سعفص،قرشت کے مکمل اسرار سے واقف ہیں؟
اسمِ اعظم کو کُلی طور پر صحیح نکالنے یا حاصل کرنے کے ماہر ہیں اور کیا آپ اس کا نصاب ادا کر چُکے ہیں؟
باطنی قوتوں کو بیدار کرنےکی تمام مشقیں مشقِ تنفس،قائم نظر، تصور،یکسُوئی وغیرہ مکمل کر چُکے ہیں جس میں مطلوبہ قوت کے بیدار کرنے کے احسن طریقے سے بخوبی واقف ہیں؟
کیا آپ کو قوت حواس،قوت ناطقہ،قوت سماعت،قوت شامہ پر مکمل عبور حاصل ھے؟
کیا علم المزاج اور استخراج کا مکمل طریقہ جانتے ہیں؟
علم الکوکب کے ماہر ہیں ستارہ،بُرج طالع وقت،علم الساعت کے مکمل رموز سے واقف ہیں؟
علم اسماء بخوبی آپ کے علم میں ھے؟
بخورات کی اہمیت کیا ھے؟
ھمزاد کے عملیات کی صحت کیا ھے اور یہ کونسا عمل ھے
آتشی عمل،بادی عمل،آبی عمل،خاکی عمل اور عزیمت کا مکمل استخراج کر چُکے ہیں اور کرنے والا کا اپنا مزاج جانتا ھے اور عمل میں اپنا ذاتی اسم پیوست کرنے کے ہنرمیں ماہر ھے۔کونسا عمل کیا خاصیت رکھتا ھے یہ پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
ہر عمل کے طالع کا مکمل علم ھے؟
عمل کے لوازمات،ترتیب،تعداد،حصار کے بارے میں جانتے ہیں؟
اس کے علاوہ بھی بہت ضروری باتیں ہیں جن سے واقف ھونا بے حد ضروری ھے۔
سب سے ضروری بات کہ مندرجہ بالا تمام امُور کی ترتیب جاننا بہت ضرروی ھے۔ اس لیے اِن علوم سے ایک "عاملِ ھمزاد" ہی واقف ھو سکتا ھے۔ مکمل علم اور اُن کے اسرار کے بارے وہ شخص کبھی واقف نہیں ھو سکتا جو اِن تمام مراحل سے نہ گزرا ھو۔ تمام امور پر مکمل دسترس کے بعد ہی کچھ ممکن ھے اگر آپ اتنا وقت اور طاقت نہیں رکھتے تو اس علم کے عامل کو من و عن تسلیم کریں اور بحث برائے بحث کو ترک کر کے صحیح راستہ اختیار کریں۔ آپ تسخیرِ ھمزاد کے خواہشمند ہیں توعامل کامل کو لازم پکڑیں کیونکہ وہ آپ کے وقت اور گمراہی سے آپ کو بچا سکتا ھے۔ جتنا وقت آپ اِن عُلوم کے اسرار سے واقف ھونے میں صرف کریں گے اتنے وقت سے کہیں پہلے آپ عاملِ ہمزاد کی مدد سے "تسخیرہمزاد" کر لیں گے۔
ایک قول ھے کہ تسلیم کے بعد تحقیق انسان کو ہمیشہ گمراہ کرتی ھے۔اس لیے تسلیم کے بعد مزید راستے تلاش کرنےمیں سوائے وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔ میں اُمید کرتا ھوں کہ قارئین میری عرض کو بخوبی سمجھ گئے ھو گے۔
وسلام